مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا: ثمینہ گھرکی

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے جو تحفے دئیے ہیں اس کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھی اس بات کا اعتراف کرنا شروع کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کادورحکومت ہی ایک بہترین دور تھا جس میں مزدوروںاورکسانوں سمیت معاشرے کے ہر طبقے کا گذارہ ایک اچھے انداز سے ہو رہا تھا۔