مسلم لیگ ن نے شفافیت ار میرٹ کو فروغ دیا‘ ق لیگ کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے: رانا ارشد

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ق لیگ کا وائٹ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے۔ جبکہ ق لیگ کا دور لوٹ مار‘ اقربا پروری اور کرپشن سے عبارت ہے۔ نااہل ق لیگی قیادت نے قومی معیشت کو ناقص حکمت عملی کے ذریعے برباد کر دیا جس کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔