محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی وبا کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی وبا  کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی ) محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی وبا  کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز محکمہ صحت نے ایپی ڈیمالوجسٹ پروفیسر فرخندہ کی رپورٹ پر صوبے میں ڈینگی وباء کی مکمل ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ہے تاہم ان کاکہنا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے تمام ضروری اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔