فرسودہ نظام کی تبدیلی تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے: رحمت خان وردگ

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا کہ جب تک پاکستان میں فر سودہ انتخابی نظام تبدیل نہیں ہوگا اُس وقت تک کوئی حکمران ملک کی حالات تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ متناسب نمائندگی کا نظام رائج کیا جائے تو متوسط طبقات کی نمائندگی اسمبلیوں میں آئے گی جس سے موروثی جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو اسمبلیوں سے روکا جا سکتا ہے۔