شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کا بورڈ آف ٹرسٹی بنانے کیخلاف مظاہرہ

لاہور(کامرس رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور کے ملازمین نے بورڈ آف ٹرسٹی بنانے کے خلاف احتجاج کیا۔ گزشتہ روز شیخ زاید ہسپتال لاہور کے پیرا میڈیکل سٹاف اور سینکڑوںملازمین نے ہسپتال کا بورڈ آف ٹرسٹی بنانے اور ہسپتال کو پنجاب گورنمنٹ کے حوالے کرنے کے حوالے سے ہسپتال کے اندر احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت صدر پیرا میڈیکل سٹاف غفور علوی نے کی۔