سیالکوٹ میں مزارات کو شہید کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ادارہ صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں بزرگان دین کے مزارات کو شہید کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ صراطِ مستقیم ضلع لاہور کے امیر مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی نے کہا ہے کہ امام عبد الحکیم سیالکوٹی ،حضرت عبداللہ نبیب اور مناظرِ اسلام مولانا محمدضیاء اللہ قادریؒ کے مزارات اور درجنوں قرآنی نسخوں کوآگ لگانے والے شر پسندوں کو فوراً گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے ۔