حکیم محمد سعید ؒپاکستان سے محبت کرتے تھے، شوریٰ ہمدرد

لاہور(لیڈی رپورٹر)شہید حکیم محمد سعید کی پوری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے ضروری ہے ۔مقررین نے ان خیالات کا اظہار گذشہ روز شوریٰ ہمدرد کے اجلاس میں’’شہید حکیم محمد سعید -محبت اور خدمت کا عنوان‘‘کے موضوع پرخطاب میں کیا ۔مقررین میں ایس ایم ظفر،ذکیہ شاہنواز،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، جسٹس (ر)نذیر احمد غازی،ابصار عبدالعلی،ادیب جاویدانی،،میجر (ر)خالد نصر،برگیڈیئر(ر)اشفاق احمد،علامہ احمد علی قصوری ودیگر شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعیدؒ برداشت کے داعی تھے ، وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے تھے اسی لیے اُنہوں نے اس ملک میں علم و طب کی شمعیں روشن کیںاوراپنا سارا کاروبار ملک و قوم کی تعمیر کیلئے وقف کر دیا ۔