حکومت پنجاب نے 3 افسروں کی چھٹیوں اور اضافی چارج کے احکامات جاری کر دیئے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 3 افسران کی چھٹیوں اور اضافی چارج کے احکامات جاری کئے ہیں۔ فوزیہ مقبول عباسی سیکرٹری ارکائیوز 9 دن کی چھٹی پر جاپان گئی ہیں جبکہ شہناز نواز اسیکرٹری ریگولیشن پنجاب کو سیکرٹری اکائیوز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ سید حید راقبال ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فور س ایگریکلچرل کو پی ایم یو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔