حکومت قومی ایئر لائن کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے: مشاہد اللہ خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔ بدھ کو پی آئی اے کی سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے نومنتخب سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔