جماعة الدعوة نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مزید پانچ واٹر پراجیکٹس مکمل کر لئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں اور ان میں مزید پانچ واٹر پروجیکٹس مکمل کر لئے گئے ہیں ،زلزلہ متاثرین کے لئے شروع کئے گئے بحالی آپریشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے کنووﺅں اور ہینڈ پمپس کی تنصیب کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مکمل ہونے والے کنووﺅں اور ہینڈ پمپس کی مجموعی تعداد 60ہو گئی ہے