جامعہ نعیمیہ میں آج اہم پریس کانفرنس ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام 4جنوری کو ایوان اقبال میں ہونے والی ملک گیر ’’تحفظ ناموس رسالت کانفرنس ‘‘اور سیالکوٹ میں قرآن پاک ،قبرستان اورمقدس کلمات کی توہین کے خلاف آج (جمعرات) شام جامعہ نعیمیہ میںمولانا محمد راغب حسین نعیمی،  علامہ رضائے مصطفی نقشبندی اورمولانا محمد علی نقشبندی اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔