بھٹو نے جو کام کیا تھا آج نئی دہلی کی نومنتخب حکومت کر رہی ہے: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ جو کام نئی دہلی کی نومنتخب حکومت نے کیا ہے وہی کام بھٹو نے کہا تھا۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں آئیں گے تو عوام کی فلاح و بہبود کے ایسے ہی اقدامات کریں گے۔ نئی دہلی کی حکمران عام آدمی پارٹی کی طرف سے عوام کو400 یونٹ بجلی کے بل پر آدھی قیمت اور 20 ہزار لٹر پانی کا ماہانہ مفت استعمال اور اس کی فراہمی پر نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے عوام کی حمایت سے الیکشن میں ”سویپ“ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد لبرل اور پروگریسو پارٹی ہے۔