بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر عدلیہ کی نگرانی میں ہونے چاہئیں: اعجاز چودھری

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات صوبے میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہونے چاہئیں تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات مقررہ کردہ تاریخ پر عدلیہ کی نگرانی میں ہونے چاہئیں ۔وہ گذشتہ روز پنجاب سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس ، ممبران صوبائی اسمبلی ، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس،علی رضا دریشک شنیلہ روت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اعجاز چوہدری نے مزید کہاکہ لوگوں کے کروڑوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔ تحریک انصاف کو پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی حلقہ بندیاں قبول نہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد جنرل سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ صوبے بھر میں حکومت پنجاب تحریک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاںکررہی ہے۔