کالے دھن اور کالے من والوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ نواز حکمران ڈرون حملے بند نہیں کروا سکتے، ڈرونز گرانے اور نیٹو سپلائی بند کرنے پر پوری قوم متحد ہے،  کالے دھن اور کالے من والوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ کسی دہشت گرد کو سزا نہ ملنا عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ سنی اتحاد کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ کے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔