پیرا میڈیکس الائنس کل مطالبات کے حق میں ریلی نکالے گا

لاہور (پ ر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) کے رہنمائوں کا اہم اجلاس پی آئی سی میں ہوا جس کی صدارت صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد نے کی۔ اجلاس میں ضلع لاہور کے چیئرمین میاں خالد محمود‘ آرگنائزر ترجمان شعیب انور چودھری‘ سیکرٹری جنرل احمد بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔  فیصلہ کیا گیا کہ 3 دسمبر کو پی آئی سی کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔