وبا میں کمی کے باوجود ڈینگی سرویلنس کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے گی: خواجہ سلمان رفیق

لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی کی وباء میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم سات دن تک مسلسل ڈینگی کے مریض رپورٹ نہ ہونے تک ڈینگی سرویلنس کی موجود ہ رفتار برقرار رکھی جائے اور تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے رہیں-انہوں نے یہ بات ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ اور ڈینگی ٹیکنیکل ایڈوائزی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈینگی کی تازہ صورتحال کا جائزہ کیا گیا اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈینگی کی وباء میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ لاروا کی افزائش بھی بہت کم ہے تاہم ابھی صورتحال کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے -اجلاس میں آیئندہ ڈینگی سیزن سے نمٹنے کیلئے ایک بھر پور حکمت عملی پر غور کیا گیا -