نوازشریف کے دورہ ٔ افغانستان کا یقینی فائدہ ہوگا: جنرل نصیر اختر

لاہور (خبر نگار) معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے دورۂ افغانستان کا ضرور فائدہ ہوگا۔ ڈائیلاگ سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ ڈائیلاگ جاری رہنا چاہئے۔ یہاں بھی ڈائیلاگ  چلے گا‘ پھر رکے گا پھر شروع ہوگا‘ پھر رکے گا مگر اسے جاری رہنا چاہئے۔ ’’نوائے وقت‘‘ سے میاں نوازشریف کے دورہ ٔافغانستان پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا کہ امریکی خطے سے نکلنے سے پہلے اپنی مرضی کا افغانستان چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی تربیت یافتہ افغان  آرمی  سروں پر کھڑی ہو جائے اور طالبان سے ان کے تعلقات بہتر ہو جائیں۔ ہم بھی مطمئن ہونگے جب ہمارے طالبان سے مذاکرات کے بعد تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ طالبان پاکستان کی سرزمین پر حملے بند کرکے پاکستان سے مخلص ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورے کا فائدہ مستقبل میں یقینی ہوگا۔