معاشرے میں خوفِ خدا اور فکر آخرت ختم ہو چکی ہے:علامہ ریاض حسین

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ فرقوں کے نام پر خون بہانے والے اسلام کے مخالفوں کو خوش کر رہے ہیں، معاشرے میں خوفِ خدا اور فکر آخرت ختم ہو چکی ہے، گستاخانہ لٹریچر پر پابندی لگائے بغیر فرقہ وارانہ منافرت کا خاتمہ نہیں ہو سکتا، معاشرے میں عدم برداشت اور شدت پسندی کا بڑھتا رجحان خطرناک ہے۔ علماء عوام میں امن پسندی، رواداری اور برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ مذہبی اور سیاسی لیڈر قوم کو متحد کرنے کی بجائے تقسیم کر رہے ہیں۔