مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں: منظور احمد وٹو

 مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں: منظور احمد وٹو

 لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریر پاکستانی قوم کی عین امنگوں کے مطابق تھی۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے جیالے ہرصورت ریاست، جمہوریت اور مزدور طبقات کے حقوق کادفاع کریں گے۔ حکمران عوام کا پیمانہ صبر لبریزہونے کاانتظارکر نے کی بجائے ان کااحساس محرومی دورکریں۔ بلاول بھٹو کی تقریر پر اعتراض کرنے والے اپنی چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ان کا مقصد صرف بیوروکریسی کے ذریعے حکومت کرنا ہے۔