مسئلہ کشمیر‘ کشمیریوں کی رائے کے مطابق حل کیا جائے: سردار آصف علی

لاہور (خبر نگار) سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد  علی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہے یا تاقیامت ایسے ہی لیکر چلنا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ہم کشمیر کے عوام پر بھروسہ کریں۔ مسئلہ کشمیر ان کی رائے کے مطابق حل کیا جائے۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوت ہیں۔ ان میں اگر جنگ ہوئی تو دونوں کا بہت نقصان ہو جائے گا۔ وہ لاہور پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ طالبان نے پاکستان میں حملے کرکے ہمارے 50 ہزار لوگ مارے ہیں۔ ہم سٹیٹ میں رہ کر ان کی ’’رٹ‘‘ تسلیم نہیں کر سکتے۔ اگر طالبان سے مذاکرات کرنے ہیںاس وقت  ہونا چاہئے جب وہ سرنڈر کردیں۔   انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرکے  درست فیصلہ کیا ہے۔