سول سوسائٹی نیٹ ورک کا مہنگائی کیخلاف اتوار بازار شادمان کے باہر مظاہرہ

 لاہور (خبر نگار) سول سوسائٹی نیٹ ورک نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف گزشتہ رورز اتوار شادمان کے باہر مظاہرہ کیا اس مظاہرہ کا مقصد ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو باور کرانا تھا کہ آج اتنی مہنگائی ہو چکی ہے کہ غریب آدمی اپنے بچے بیچ کر اپنا پیٹ پال رہا ہے اور سبزیوں، پھلوں اورآٹے کی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے مگر حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے صدر عبداللہ ملک، آمنہ ملک، فضل بٹ اور عزیز بیگم نے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے پورے کرے۔