حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی بجائے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے: راجہ عامر، عابد حسین

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو اپنی روش تبدیل کر کے حقیقت کی دنیا میں آ جانا چاہیے ڈنگ ٹپائو پالیسی کو ترک کریں اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری ، دہشت گردی اور یوٹیلٹی بلوں میں روز بروز اضافے سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔