حکمرانوں نے قوم کا جینا مشکل کردیا ہے‘ امیروں کو ٹیکس چوری کی کھلی چھٹی دی گئی: محمود الرشید

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو لاہور میں تاریخی احتجاجی مظاہرہ کریگی‘ حکمرانوں نے قوم کا جینا مشکل کردیا ہے‘ امیروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے انہیں ٹیکس چوری کی کھلی چھٹی دی جا رہی ہے‘ مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی کاروبار کے طور پر چلانا چاہتی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں‘ سانحہ راولپنڈی پر حکومت کو پردہ نہیں ڈالنے دیا جائیگا، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ انتخابی مہم میں بڑے بڑے دعوے کرنیوالی مسلم  لیگ ن  آج مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی عوامی مسئلہ حل نہیں ہو سکا بلکہ مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امیروں سے ٹیکس نہیں لیا جائیگا ۔