تھر پراجیکٹ آئندہ سال بجلی کی پیداوار شروع کردے گا: ڈاکٹر ثمر مبارک

تھر پراجیکٹ آئندہ سال بجلی کی پیداوار شروع کردے گا: ڈاکٹر ثمر مبارک

لاہور(آئی این پی) تھرکول پراجیکٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھر پراجیکٹ آئندہ سال بجلی کی پیداوار شروع کر دیگا‘ پلاننگ کمشن کا تھرکول گیسی فیکشن پراجیکٹ کامیاب ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ صرف دو ماہ پہلے دنیا کی مایہ ناز کول گیس فکشن کے ماہرین کی ایک ٹیم نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے پائلٹ پراجیکٹ کا موقع پر جا کر معائنہ کیا جس نے پراجیکٹ کے کامیاب ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ تھر پراجیکٹ آئندہ سال بجلی کی پیداوار شروع کر دیگا۔ انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں 175 ارب ٹن کوئلہ زیر زمین ہے اور اگر اسے دیانتداری اور دانشمندی سے استعمال کیا جائے تو پاکستان سے ہمیشہ کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔