توانا ئی بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے: عبدالخالق اسدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدرعلامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی و ضلعی کابینہ کے مشترکہ اجلاس  سے صدارتی خطاب میں روز بروز بڑھتی ہوئی ہنگامی اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کو غریب کش اقدام قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اجلاس میں قومی اداروں کی نجی کاری کو عوام دشمن سوچ قرار دیتے ہوئے ایسے ظالمانہ نظام کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔