تحریک انصاف نے امریکی درخواست کے باوجود نیٹو سپلائی بحال کرنے سے انکار کردیا: ذرائع

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی درخواست کے باوجود نیٹو سپلائی کی بحالی سے صاف انکار کردیا۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پاکستان میں موجود امریکی حکام نے مختلف ذرائع سے تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے رابطہ کرکے ان سے خیبر پی کے میں نیٹو سپلائی کی بندش کا سلسلہ ختم کرکے سپلائی کی بحالی کی درخواست کی جسے تحریک انصاف کی قیادت نے مسترد کردیا ۔اور کہا نیٹو سپلائی کسی بھی صورت بحال نہیں کی جائیگی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا ہم پر امریکہ سمیت کوئی دبائو ڈال سکتا ہے۔