بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلز پارٹی کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی:قاضی احمد سعید

لاہور(خبر نگار)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ  بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریر کرکے پیپلز پارٹی میں نئی روح ڈال دی ہے۔اُن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا گھر سیاسی یونیورسٹی ہے اس لئے انہیں سیاسی تربیت حاصل کرنے کی  کوئی ضرورت نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے خواہاں ہیں ۔پیپلز پارٹی کے جیالے اور کارکنان بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے اور آئندہ الیکشن بلاول کی قیادت میں جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نے ڈھیرے ڈال لئے ہیں اور ان مسائل کے حل کا دور دور تک کوئی نام و نشان نظر نہیں آ رہا ہے۔