اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے مرکز ہیں: قاری زوار بہادر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشدوہدایت کا مرکز ہیںجہاں عشق رسول ﷺاور خوف خدا کی تعلیم دی جاتی ہے، اولیاء اللہ نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی تعلیمات سے لوگوں کے دلوں کو منور کرنے کے لئے عظیم جدوجہد کی آج بھی مسلمان اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو تو اُمت مسلمہ کی عظمت رفتہ بحال ہو سکتی ہے،  ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفیٰ ﷺکے نفاذ میں ہے جمعیت علماء پاکستان اس ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ چاہتی ہے جس میں تمام دکھوں کا مدوا ہے امریکہ اوریورپ کے ایجنٹ اس ملک کے نظام کو درست نہیں کرسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ رضویہ آشیا نہ سکیم میں نظام مصطفیٰﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مفتی تصدق حسین، حافظ نصیر احمد نورانی، مولانا مبارک فیضی، حافظ لیاقت رضوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔