استاد کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا: گورنر پنجاب

استاد کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا: گورنر پنجاب

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب / چانسلر پنجاب یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نے پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے افسوسناک واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ استاد کی عزت پر کسی قسم کا نہ تو کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی دباوٗ قبول کیا جائے گاترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں لاقانونیت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی اور یونیورسٹی میں پر امن ماحول کو برقرار رکھا جائے گااس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے واقعے کا نوٹس لینے اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر گورنر پنجاب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔