نوائے وقت فنڈ برائے متاثرین مالاکنڈ سے 318 خاندانوں کو10، 10 ہزار فراہم کئے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) نوائے وقت ریلیف فنڈ برائے متاثرین مالاکنڈ کے ذریعے مختلف ریلیف کیمپوں میں 31 لاکھ 80 ہزار روپے 318 خاندانوں میں فی خاندان 10 ہزار روپے کے حساب سے تقسیم کئے گئے جس میں مردان ریلیف کیمپ میں 108، پبی میں 100 اور پشاور میں 110 خاندانوں کو یہ رقم فراہم کی گئی۔ نوائے وقت ریلیف فنڈ میں اب تک 1,5,3,12,786 روپے جمع ہوئے جس میں سے 1,17,50,905 روپے خرچ کر دیئے گئے جبکہ 35,61,881 روپے بقایا ہیں۔ جو واپس جانے والے متاثرین کو آباد کاری کیلئے دیئے جائینگے متاثرہ فیملیز کو رقم فراہم کرنے کے علاوہ فنڈ سے مختلف اوقات میں سامان خوراک، بالٹیاں،ٹب، گدے، پنکھے اور دیگر ضروری اشیاء لاہور، اسلام آباد اور ملتان نوائے وقت دفاتر سے درجنوں ٹرکوں کے ذریعے ریلیف کیمپوں میں بھجوائے گئے۔