صوبائی دارالحکومت میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور موسم ایک مرتبہ پھر خوشگوار ہوگیا تاہم بارش کے دوران پائوں پھسلنے کے باعث دو بچے چھت سے گر کر زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شہر کے پیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم میں خوشگوار تبدیلی ہوئی۔ علاوہ ازیں جیا موسیٰ میں 5 سالہ عمران اور فلیمنگ روڈ پر 15 سالہ محمد عمر بارش میں نہاتے ہوئے پائوں پھسلنے کے باعث چھتوں سے گر کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔