حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا : شہزاد بٹ
لاہور ( خصوصی رپورٹر) گوالمنڈی کے مسلم لیگ ن کے رہنما شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس اور مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ۔ ضروری اشیا کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائیگا ۔