کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوسرے روز لاہور کے ریٹرننگ افسران نے درجنوں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوسرے روز لاہور کے ریٹرننگ افسران نے درجنوں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کر لی

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اکثریت،، ان کے تجویز کنندہ اورتائید کنندگان سیشن کورٹ لاہور میں ریٹرننگ افسران کے روبرو پیش ہوئے۔امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دئیے۔ پیپلز پارٹی کی ثمینہ خالد گھرکی،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ،جمیعت علمائے اسلام کے قاری زوار بہادر،مسلم لیگ ہم خیال کے ہمایوں اخترخان،تحریک انصاف کے عمر سرفراز چیمہ،مسلم لیگ ن کے سہیل ضیاء بٹ،عمر سہیل ضیاء بٹ،شیخ روحیل اصغر،خواجہ عمران نذیر افضل کھوکھر،سیف اللہ کھوکھر کے علاوہ درجنوں امیدواراپنے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرننگ افسروں کے سامنے پیش ہوئے۔ریٹرننگ افسران نے مزید امیدواروں کو کل طلب کرلیا.