ڈائریکٹر خوراک گندم خریداری کے سلسلہ میں آج مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے

ڈائریکٹر خوراک گندم خریداری کے سلسلہ میں آج مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر خوراک کیپٹن (ر) محمد عثمان گندم خریداری مہم کے سلسلے میں منگل سے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور پہلے مرحلے میں ضلع اٹک اور چکوال کے دورہ کے دوران گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کیلئے کسان تنظیموں کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور گندم کی خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ محکمہ خوراک کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال بارانی علاقوں میں گندم کی پیداوار ماضی کی نسبت بہت اچھی ہے اور وہاں کے چھوٹے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری ترجیحی بنیادوں پر کی جائیگی تاکہ انہیں ان کی محنت کا بھرپور معاوضہ مل سکے۔