پرنٹنگ پریس فیڈرز کو 24 گھنٹے بجلی دی جائے: الیکشن کمشن

لاہور (نیوز رپورٹر) الیکشن کمشن آف پاکستان نے احکامات جاری کئے ہیں کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی پرنٹنگ پریس فیڈرز کی بجلی 24 گھنٹے فراہم کی جائے تاکہ اشاعت کا کام متاثر نہ ہو سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پرنٹنگ پریس پر چھپائی کا کام شروع ہے۔ اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی اور واپڈا حکام نے پرنٹنگ پریس فیڈرز علیحدہ کر دیئے ہیں۔ ان فیڈرز کو بجلی مسلسل فراہم کی جائے گی۔ لیسکو نے بھی پرنٹنگ پریس فیڈرز کی بجلی بلاتعطل فراہم کرنے کیلئے اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔
الیکشن کمشن