نظام مصطفی ہی روٹی کپڑا اور مکان کا ضامن ہے:علامہ ریاض شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ رےاض شاہ نے کہا ہے کہ نظامِ مصطفی ہی روٹی، کپڑے اور مکان کا ضامن ہے۔ نظامِ مصطفی کے علاوہ اور تمام نظام باطل ہیں۔ نظامِ مصطفی ہی مظلوموں کو زمینی خداﺅں کی غلامی سے نجات دلا سکتا ہے۔ عوام جان لیں کہ تبدیلی کی چابی ان کا ووٹ ہے، عوام یومِ انتخاب کو یومِ حساب بنائیں۔ معاشی نظام بدلے بغیر سیاسی نظام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ قوم کرپشن فری محفوظ پاکستان کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماءو مشائخ عوام کی کردارسازی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ رےاض شاہ نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کی چھان بین کے عمل کو مو¿ثر بنایا جائے۔