مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، انتخابی ٹکٹوں پر غور

لاہور + مظفر گڑھ (نوائے وقت نیوز + اے پی پی) صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف، اسحاق ڈار، مشاہد اللہ، بیگم عشرت اشرف و دیگر نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ٹکٹوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔ دوسری جانب نوازشریف نے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو جنہیں ٹکٹ دیا گیا ہے انہیں لاہور طلب کر لیا ہے۔
پارلیمانی بورڈ