مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیں ”استعمال“ کیا، معاہدہ پورا نہیں کیا گیا: کشمالہ طارق

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ہم خیال) کی مرکزی رہنما کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیں ”استعمال“ کیا ہے‘ ہمارے ساتھ 11 فیصد نشستوں کا معاہدہ کیا گیا لیکن قیادت آخری وقت معاہدے کے برعکس صفر پر آ گئی اور ہمیں وہاں لاکھڑا کیا گیا جب ہمیں کسی اور جماعت سے بات نہیں کر سکتے تھے۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ بڑی فہم والی ہے، مشرف کے سارے ساتھیوں کو تو لے لیا گیا لیکن ہمارے ساتھ دستخط کردہ معاہدے پر بھی عملدرآمد نہ کیا گیا۔ انتخابات سر پر آن پہنچے ہیں ہمیں وہاں کھڑا کر دیا گیا ہے جہاں ہم کسی اور سے بات نہیں کر سکتے۔
کشمالہ طارق