مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کے باہر ٹکٹ سے محروم افراد کا احتجاج

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے دوران سیکرٹریٹ کے باہر جہاں ٹکٹوں سے محروم رہنے والے مایوس افراد احتجاج کرتے دکھائی دئے وہاں ٹکٹ ملنے کی خوشی میں خواتین کارکنوں کی حامی عورتیں مٹھائی سے لوگوں کے منہ میٹھا کراتی رہیں۔ احتجاج کرنے والوں میں شیخوپورہ اور لودھراں کے کارکن شامل تھے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اس مرتبہ محروم رہنے والی شمالہ رانا کی والدہ واویلا کرتی دکھائی دیں۔ معروف مسلم لیگ خاتون ورکر صغریٰ عائشہ کے حامی بھی دکھ کا اظہار کرتے رہے کہ شاہدرہ کی اماں عائشہ اور اس کے بیٹی صغریٰ عائشہ نے پارٹی کے لئے جان کی بازی لگا دی مگر صغریٰ عائشہ کو نظرانداز کر دیا گیا۔ شہزادی اکبر، سلمیٰ بٹ کے نام فہرست کے آخر میں رکھنے پر ان کے حامیوں نے احتجاج کیا۔
مسلم لیگ ن سیکرٹری