لاہور: وکلا نے مجسٹریٹ‘ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج کو کمرے میں بند کر دیا

لاہور + راولپنڈی (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں وکلا نے جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج کو کمرے میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹا¶ن کچہری میں گزشتہ روز لاہور بار کے نائب صدر عرفان بسرا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضمانت کے ایک مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ عامر نذیر اعوان کی عدالت میں پیش ہوئے لیکن ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے پر عرفان بسرا اور ان کے ساتھی مشتعل ہو گئے اور جوڈیشل مجسٹریٹ عامر نذیر اعوان کو کمرہ میں بند کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تمام ججز نے کام بند کر دیا اور کچہری میں اس واقعہ کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ رہی۔ راولپنڈی میں وکلاءاور ایڈیشنل سیشن جج کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ وکلاءنے ایڈیشنل سیشن جج کو کمرے میں بند کر کے تالا لگا دیا۔ وکلاءاور ججز کے درمیان مذاکرات ہوئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کو دوسرے دروازے سے باہر نکالا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل اور وکلاءکے درمیان تین دن قبل ایک کیس کی سماعت کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔ وکلاءنے مطالبہ کیا کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل کا فوری تبادلہ کیا جائے۔ جج کا تبادلہ نہ ہوا تو آئندہ ان کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
جج/ بند