لاہور میں نواز، شہباز شریف اور عمران خان کے انتخابی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن کمشن کی جانب سے اب تک صوبائی دارالحکومت کی 13 قومی و صوبائی حلقوں میں سے 267 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے اور ان سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف اور عمران خان الیکشن لڑیں گے ان پولنگ سٹیشنوں پر انتہائی سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہر نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ فوج تعینات کرنے کی بھی درخواست دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور الیکشن کے روز اسلحہ لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
سکیورٹی سخت فیصلہ