لاہور، میڈیکل سٹوروں پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات کی سرعام فروخت

لاہور، میڈیکل سٹوروں پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات کی سرعام فروخت

لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب ۱ورڈرگ انسپکٹرزکی عدم توجہ سے لاہورکے میڈیکل سٹورزپر غیر معیاری ادویات فروخت ہونے لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں 9 3سوکے قریب میڈیکل سٹورز میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ فاماسوٹیکل کمپنیوں کی ادویات سرعام فروخت ہو رہی ہیں ۔لاہور میںڈرگ انسپکٹرز صرف کا غذی کاروائیوں میں مصروف ہیں محکمہ کی جانب سے غیر معیاری ادویات کو چیک کرنے کے لئے ان کو ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران پکڑی جانیوالی غیر معیاری ادویات تلف کرنے کی بجائے میڈیکل سٹورز پر فروخت کردی جاتی ہے۔ شہریوں نے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔