عوام ملک میں اسلام کے سوا کسی نظام کو قبول نہیں کرینگے:فضل الرحمن

عوام ملک میں اسلام کے سوا کسی نظام کو قبول نہیں کرینگے:فضل الرحمن

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن اور سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے اسلام زندہ باد کانفرنس کی کامیابی پر کار کنوں اور اسلام پسند قوتوں کو مبارک اور کہا کہ کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے علاوہ کسی نظام کو قبول نہیں کریں گے۔ مولانا امجد خان، مولانارشید احمد لدھیانوی، مولانا جمیل الرحمن درخواستی، ڈاکٹر عتیق الرحمن، قاری ثنااللہ، قاری امجد سعید سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں آئندہ عام انتخابات پر مرکوز کر دیں اور عوام سے رابطے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب اسلام زندہ باد کانفرنس نے پنجاب کی سیا ست کا رخ موڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پارلیمانی جدوجہد کے ذریعے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے کو شاں ہے اور اسی مقصد کے لئے عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ دریں اثناءجے یو آئی کے رہنماﺅں نے اسلام زندہ باد کا نفرنس کی کامیابی کو اسلام پسند قوتوں کی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکو لر بنانے والوں کے خواب جلد چکنا چور ہوجا ئیں گے۔