شفاف انتخابات کیلئے نگران وزیراعلیٰ بیورو کریسی تبدیل کریں: لطیف کھوسہ

شفاف انتخابات کیلئے نگران وزیراعلیٰ بیورو کریسی تبدیل کریں: لطیف کھوسہ

لاہور(خبر نگار)سابق گورنر پنجاب اور سیکرٹری جنرل پی پی پی لطیف کھوسہ نے نگران وزاعلی ٰپنجاب نجم سیٹھی پر زور دیا ہے کہ وہ فی الفور پنجاب کی موجودہ بیورو کریسی میں ایسی تبدیلیاں لائیں جو صوبے میں منصفانہ ،شفاف اور،غیرجانبداررانہ انتخابات کروانے کے تقاضوں کے عین مطابق ہوں انہوں نے متنبہ کیا کہ اس ضمن میں مزید تاخیر نگرانوں کے مینڈیٹ کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوگی ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف کے گذشتہ 5سالہ ظالمانہ دور حکمرانی میں دیانتدار اور سینیر افسران کی بجائے شریف خاندان کے وفادار ایسے جونیر افسروں کو اعلیٰ اور پُر کشش عہدوں پر تعینات کیا گیا جو گوررننس کے اصول و ضوابط کو خاطر میں لائے بغیر ہمہ وقت اُن کی  خدمت پر کمر بستہ رہتے تھے ۔لطیف کھوسہ نے اس امر پر زور دیا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر افسروں کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ ماضی میں نچلی سطح پر عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی سازش کی گئی ۔