سی پی این ای نے بلوچستان اور خیبر پی کے کی صوبائی کمیٹیوں کا اعلان کر دیا

 کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے بلوچستان اور خیبر پی کے کی صوبائی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جو دونوں صوبوں میں کونسل کے ممبران مدیران اور صحافیوں کے درمیان باہمی رابطے کے فروغ اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرے گی اور پرنٹ میڈیا کے معیار کو بہتر بنانے اور صحافت کے شعبہ کو درپیش مسائل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینارز، ورکشاپس، مذاکرہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں گی۔ سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وسیم احمد روزنامہ عوام کو بلوچستان کمیٹی کا چیئرمین اور صدیق بلوچ روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ طاہر فاروق روزنامہ جہاد خیبر پی کے کی صوبائی کمیٹی کے چیئرمین اور حفیظ الفت روزنامہ سرحد ڈپٹی چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کمیٹی کے دیگر اراکین میں سید فصیح اقبال روزنامہ بلوچستان ٹائمز، جاوید احمد روزنامہ اعتماد، ایم انور ناصر روزنامہ بلوچستان نیوز، عبدانعیم صادق روزنامہ گوادر ٹائمز، انور ساجدی روزنامہ انتخاب، ممتاز شاہ روزنامہ مشرق، سید خلیل الرحمان روزنامہ جنگ، عابد بخاری/اطہر خان روزنامہ ایکسپریس، منیر بلوچ روزنامہ نوائے وطن، عبدالنعیم صادق روزنامہ شال اور ڈاکٹر عاصم ملک روزنامہ تجارت شامل ہیں۔ خیبر پی کے کمیٹی کے دیگر اراکین میں سید ایاز بادشاہ روزنامہ مشرق، ناصر حسین روزنامہ ایکسپریس، راجہ سلطان شاہ رونامہ کے ٹو، عبدالواحد یوسفی روزنامہ آج، سید شمس الضحی روزنامہ الفلاح، ممتاز فاروق روزنامہ آزادی، اشفاق مفتی روزنامہ الحاق، قیصر رضوی روزنامہ جدت، پیر سفید شاہ روزنامہ وحدت، باری ملک روزنامہ وطن اور بشیر تبسم روزنامہ جرات شامل ہیں۔