سروسز ہسپتال میں ایکسرے فلم ختم ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

لا ہور(نیوزرپورٹر) سروسز ہسپتال لاہور میں کاکاغذ پر ایکسرے رزلٹ دینے کاسلسلہ جاری ہے۔ ہسپتال میں مریض اور کچھ ڈاکٹرز کمیو نٹی کے لو گ بھی انتظامیہ کو کوستے رہے جن کے مطابق ہسپتال میں فنڈز کی کمی کے باعث ایکسرے فلم ختم ہو گئی ہے۔ مریضوں کے مطابق ہسپتال انتظامیہ ایکسرے نکالنے کے لئے عا م پیپر استعمال کر رہی ہے۔ سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 2 قسم کی ایکسرے کی مشینیں ہیں اور جن میں سے ایک ڈیجیٹل اور دوسری ایکسرے فلم والی ہے اور ہسپتال کے پاس دونوں مشینوں کے لئے میٹریل ہے۔