سابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خاں نے این اے 133شیخوپورہ سے سابق رکن اسمبلی میاں جاوید لطیف کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج کر دی۔ فاضل عدالت کے روبرو مذکورہ حلقے کے ایک ووٹر سید سجاد حسین نے اپنی درخواست میں مﺅقف اختیار کیا تھا کہ میاں جاوید لطیف نے 2008ءکے الیکشن میں آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کی بی اے سند کی بنیاد پر حصہ لیا۔ دراصل گریجوایشن کی ڈگری ان کے ہم نام کی ہے۔ میاں جاوید لطیف کی طرف سے مﺅقف اختیار کیا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمشن کی طرف سے ان کی ڈگری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سنے اور دستاویزی ثبوت دیکھنے کے لئے درخواست خارج کردی۔
جاوید لطیف