حلوہ کھانے والا ٹولہ تحریک انصاف کی سونامی کا مقابلہ نہیں کر سکتا:شبیر سیال، نوید کمال بھٹی

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال اور نوید کمال بھٹی نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن کا جلسہ عوام سے نہیں بلکہ مدرسوں کے طالبعلموں کی جلسی تھی، وہ پنجاب کے عوام کو لالی پوپ نہیں دے سکتے، پوری قوم جانتی ہے کہ پرویز مشرف سے لے کر آصف زرداری تک جس نے بھی اقتدار کی چمک دکھائی مولانا فضل الرحمن فوراً ان کے ساتھی بن گئے۔ حلوہ کھانے والا ٹولہ تحریک انصاف کے سونامی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔