جماعت اسلامی پاکستان کے صوبوں کو ملانے والی شاہراہ ہے: امیر العظیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر،امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لوٹاازم اورکرپشن سے پاک باصلاحیت قیادت میدان میں اتارچکی ہے اور 2013کے انتخابی دنگل میں اپنی تنظیمی صلاحیت کوثابت کریں گے،جماعت کے پاس ایک بھی جعلی ڈگری والاامیداورنہیں بلکہ اکثرکے پاس ماسٹرزکی ڈگریاں ہیں حکومت میں آکرملک میں یکساں نظام تعلیم،ذراعت اورٹیکنالوجی کے میدانوں میں انقلاب لاکرخوشحالی کے نئے دورکاآغازکردیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں میں مضبوط جڑیں رکھنے والی جماعت اسلامی پاکستان کے تمام صوبوں کوملانے والی شاہراہ ہے الیکشن جیت کرترکی سے بھی بہترماڈل اپنے عوام کو دیں گے۔