ایم ڈی واسا نے ہیڈ آفس میں شکایات سیل کے قیام کی منظوری دے دی

لاہور(خصوسی نامہ نگار) مینجنگ ڈائریکڑ واسا میاں محمد عبداﷲ نے واسا ہیڈ آفس میں شکایات سیل کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن نمبر D(P&E)/788-95 کے مطابق ڈپٹی ڈائریکڑ انڑنل آڈٹ عزیز احمد شعبہ شکایات سیل کے بھی انچارج ہوں گے۔ میاں عبداﷲ نے بتایا کہ شکایات سیل ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کری گا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سیل اتوار سمیت تمام گزٹیڈ ہالیڈیز میں بھی کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی شکایات کے اندراج کے لئے فون نمبرز35753214 اور 35763211 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔